Online News Portal

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ، ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا:مسلم لیگ (ن)

0 25

 اسلام آباد (عوامی درشن) پاکستان مسلم لیگ (ن)نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نےسینیٹ کےانتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،ملک کی سیاست کونیارخ ملےگا،وزیراعظم اسمبلیوں کوتحلیل کریں اورنئے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی،رانا ثناءاللہ،خواجہ سعدرفیق اورسردارایازصادق نےاپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کےباہرمیڈیاسےگفتگو  کرتےہوئےکہاکہ پی ڈی ایم نےسینیٹ کےانتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،ملک کی سیاست کو نیا رخ ملے گا،شہباز شریف کے گھر کے باہر کھڑے ہیں،پولیس کی بھاری تعداد موجود ہے،صرف اس لیےکہ شہبازشریف سے ملاقات نہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.