Online News Portal

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، اجلا س کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

0 29

اسلام آباد(عوامی درشن)وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے معاملے پر  اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات کو ) ہوگا۔

جیونیوز کے مطابق  آج قومی اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ہونا تھا تاہم اب  اسے اعتماد کے ووٹ کے اجلاس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ  وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.