Online News Portal

ملتان:قلعے پرلگی فلاورکلاک کی قیمتی مشنری چوری

0 39

ملتان میں لاکھوں روپے مالیت سے لگائی گی فلاور کلاک انتظامیہ کی غفلت کے باعث بند پڑی ہے جبکہ گھڑیال میں لگی مشینری بھی چور لے اڑے۔

ملتان کے قلعہ کہنہ کا فلاور کلاک جو لاکھوں روپے خرچ کرکے ضلعی انتظامیہ نے فلاور کلاک نصب کی تھی، جو دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث صرف چند ماہ ہی چل سکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھڑی کافی عرصے سے بند ہے لاکھوں روپے اس پر خرچ کیے گئے لیکن انتظامیہ اس پر توجہ نہیں دیتی، لوگ آ تے تھے گھنٹہ گھر پر دیکھتے تھے قلعہ کی خوبصورتی تھی جو مانند پڑگئی ہے۔

انتظامیہ کی لاپرواہی سے گھڑیال کے اردگرد پودے بھی سوکھنے لگے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خوبصورت فلاور کلاک کو فی الفور ٹھیک کرایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.