Online News Portal

گوادر کے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا میچ ، کپتان کے کھلاڑی زلفی بخاری کی ٹیم شکست کھا گئی

0 11

گوادر (عوامی درشن )دنیا کے خوبصورت ترین گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج کرکٹ کا میلہ سجایا گیا جس میں سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیا ن پہلا دوستانہ میچ کھیلا گیا جس کا نتیجہ نکل آیاہے ، شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کو 12 رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوادر ڈولفنز کی جانب سے زلفی بخاری نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا جس پر شوبز شارکس نے بیٹنگ کرتے ہوئے زلفی بخای کی ٹیم گوادر ڈولفنز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا ۔ زلفی بخاری کی ٹیم گوادر ڈولفنز صرف 164 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں، اس موقع پر زلفی بخاری کا کہناتھاکہ گوادر سٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں، کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی، ایسا خوبصورت گراونڈ دنیا بھر میں دیکھنے کو نہیں ملے گا، انشااللہ اب سے ہر سال گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہو گا،حکومت کا گوادر کو دنیا کا خوبصورت ٹرین سیاحتی مقام بنانے پر مکمل فوکس ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.