Online News Portal

بزرگ افراد کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع، اپنے بزرگوں کا نام رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ جانئے

0 12

اسلام آباد (عوامی درشن) حکومت کی جانب سے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین کیلئے 65 برس اور اس زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری کیا جاچکا ہے ۔ فرنٹ لائن ورکز اور بزرگ شہری اپنی رجسٹریشن کیلئے1166 پر اپناقومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔وہ افراد جنہوں نے اپنی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن تو کروالی ہے لیکن اپنا ہیلتھ کیئر یونٹ تبدیل کرانا چاہتے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تصدیقی کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر دوبارہ ایس ایم ایس کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.