کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز نے کہا ہے کہ ورلڈ کلاس بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی دو رائے نہیں،
کراچی (عوامی درشن )وہ ہمار ا اہم ترین ہتھیار ہیں، اس وقت ان کا شمار دنیا کے ٹاپ فائیو بلے بازوں میں ہوتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہرشل گبز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو شرجیل خان جیسے تجربہ کار بیٹسمین کی خدمات بھی حاصل ہوگی، کولن انگرام کی شمولیت سے بھی ہمیں تقویت ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن سے بھی امیدیں وابستہ ہیں۔ محمد عامر ورلڈکلاس فاسٹ باؤلر ہیں جب کہ کپتان عماد وسیم کی صلاحیتوں کا سب کو علم ہے۔گلگت بلتستان حکومت کا محمد علی سدپارہ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کے کمبینیشن کا علم ہے، ہم مقابلوں میں اسی کے مطابق پلان ترتیب دیں گے۔تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی اپنی جگہ تاہم نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا بھی ایک مختلف طرز کا چیلنج ہوگا۔