لاہور(عوامی درشن) یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ پاری (پارٹی) ہورہی ہے کی ویڈیو سے مقبول ہونے والی لڑکی دانانیر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیو پر بنائے گئے گانے پر دو لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہے۔ دانا نیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس کرنےو الی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘پارٹی تو اب شروع ہو گی ، دوستو اندازہ لگاؤ کہ کیا نیا آنے والا ہے؟ دانانیر نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ نئےپراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاکہ آپ اگلی پاری (پارٹی )سے لطف اندوز ہوسکیں۔انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔