Online News Portal

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون اپنے شوہر کی بیوفائی سے ناراض ہو کر تین سال تک میکے میں رہتی رہی لیکن

0 109

بھوپال (عوامی درشن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون اپنے شوہر کی بیوفائی سے ناراض ہو کر تین سال تک میکے میں رہتی رہی لیکن بعد میں اسے پتہ چلا کہ اس کو جس شخص کی بیوفائی کا بتایا گیا تھا وہ اس کا شوہر نہیں بلکہ ہم نام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں35 سالہ شخص نے ضلعی لیگل اتھارٹی کو درخواست دی کہ اس کی بیوی گزشتہ تین سال سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی ہے۔ وہ کئی بار بیوی کو منانے گیا ہے لیکن وہ آگے سے کہتی ہے کہ تمہارا جس کے ساتھ معاشقہ ہے اسی کے ساتھ جا کر رہو، حالانکہ میرا ایسا کوئی چکر نہیں ہے۔ شوہر نے دہائی دی کہ اگر اس کی بیوی اور بچے واپس نہ آئے تو وہ مرجائے گا۔معاملہ ضلعی اتھارٹی کو موصول ہوا تو ناراض بیوی کی پڑوسن بھی بیچ میں کود پڑی اور اس نے اصل حقیقت بیان کی۔ اس نے ناراض بیوی کو بتایا کہ اس نے جس شخص کی بیوفائی کا اس سے تذکرہ کیا تھا وہ دراصل اس کا شوہر نہیں بلکہ اس کا ہم نام تھا۔ ناراض بیوی کو جب حقیقت پتہ چلی تو زندگی کے تین سال ضائع ہونے کا افسوس کرتے ہوئے شوہر کے گھر واپس لوٹ آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.