Online News Portal

پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کو شکست دے سکتی ہے،انضمام الحق

0 131

لاہور(عوامی درشن)سابق ہیڈکوچ انضمام الحق کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کو شکست دے سکتی ہے،ٹاپ رینک ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا قوم کیلئے خوش آئند ہے،کرکٹ کی مکمل واپسی پاکستان میں کرکٹ کی مزید ترقی کا سبب بنے گی ۔ انضمام الحق کاکہنا ہے کہ پاک جنوبی افریقا سیریز پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، نئے کھلاڑی کیلئے ہوم کنڈیشنز پر ڈیبیوسے اچھی کوئی بات نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ بابراعظم پر انجری کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا دباﺅ ضرورہوگا،بابراعظم منجھے ہوئے اورباصلاحیت کھلاڑی، دباﺅ سے نکلنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ سابق ہیڈکوچ نے کہاکہ پاکستان کی کنڈیشنز جنوبی افریقا کیلئے کسی صورت آسان نہیں ہوں گی ،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے مشکل کنڈیشنز نیوزی لینڈمیں ہی ہوتی ہیں،انضمام الحق کاکہناتھا کہ جاوید میاندار میرے ہیرو،ان سے بہت کرکٹ سیکھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.