Online News Portal

میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں-محمد عامر

0 120

لاہور(عوامی درشن )محمد عامر نے ایک بار پھر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ میں واپسی سے انکار کردیا۔پیسر کا کہنا ہے کہ میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ اس منیجمنٹ کے مائنڈ سیٹ کا ہے،کھلاڑیوں کو عزت نہیں دیں گے تو ٹیم اسی طرح پرفارم کرے گی۔ میں اپنا فیصلہ کرچکا ہوں لیکن یہی کہوں گا کہ سوچ کا انداز تبدیل کرلیںِ تاکہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔مجمد عامر کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کا معاملہ ہے ہی نہیں، لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آسکتا تھا۔ کئی کرکٹرز اپنے کیریئرز میں ایسا کرتے رہے ہیں۔ میں نے 5سال تک سخت محنت کرتے ہوئے کم بیک کیلیے انتظار کیا، صبر کرسکتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.