Online News Portal

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 60.62 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

0 162

لاہور: (عوامی درشن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 60.62 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال کے دوران انڈیکس 7 فیصد بڑھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے آخری کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت اندازمیں ہوا،صبح دس بجے تک انڈیکس میں 136.92 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43890.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور رواں سال کے آخری کاروباری روز کے دوران انڈیکس 60.62 پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس 43755.38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.14 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 32 کروڑ 6 لاکھ 22 ہزار 978 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو سات ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔رواں پورے سال کے دوان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور ایک سال کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 3020 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے 54 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کیے۔ ایشیائی مارکیٹوں میں پاکستان سٹاک ایکس چینج کا نمبر 13 واں رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.