Online News Portal

نیب کاکہناہے کہ یکم دسمبر کو ڈی پی او کے ذریعے گل اصغر کو 10 دسمبر کو پیشی کانوٹس دیاگیا

0 70

پشاور(عوامی درشن)قومی احتساب بیورو(نیب)خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے دو فرنٹ مینوں کے وارنٹ کیلئے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط لکھ دیاہے،خط میں مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کی وجوہات بھی درج کی گئیں ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خط میں کہاگیا ہے کہ گل اصغر ودلد نمر خان مولانافضل الرحمان کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں ،نوراصغر ولد گل اصغر بھی مولانا فضل الرحمان کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں ، خط میں کہاہے کہ ڈی آئی خان میں 7 ہزار کینال جائیدادگل اصغر کے نام پر ہے ،گل اصغر کو 2 مرتبہ طلبی کے سمن جاری کئے گئے ،ایک نوٹس 3 نومبرجبکہ دوسرا9 نومبرکوجاری کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے ۔نیب کاکہناہے کہ یکم دسمبر کو ڈی پی او کے ذریعے گل اصغر کو 10 دسمبر کو پیشی کانوٹس دیاگیا،گل اصغر نے غیردستخط شدہ درخواست بھیجی کہ پیشی کیلئے ایک ماہ کاوقت دیا جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.