Online News Portal

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 5کروڑ 53 لاکھ سے بڑھ گئی

0 46

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 53 لاکھ 89 ہزار 369 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 33 ہزار 19 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 85 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 55 لاکھ 26 ہزارزیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 52 ہزار 652 اموات اور ایک کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 559 اور 88 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار67 اور 58 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 19 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور45 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 931 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں15 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ41 ہزار253 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار727ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.