Online News Portal

”وزارت خزانہ کی غیر شائستہ زبان کو روکا جائے “

0 178

اسلام آباد(عوامی درشن ) آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیاہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کےخلاف غیرشائستہ زبان کوروکا جائے۔ہم نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان ایک آزاد اورخود مختارادارہ ہے۔، آڈیٹرجنرل آف پاکستان وزیراعظم کو رپورٹ کرنے کا پابند نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان صدرمملکت کو رپورٹ پیش کرتا ہے اورصدرمملکت فیڈریشن کا حصہ نہیں ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان پرآئین کے آرٹیکل 170 ٹو کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا آڈٹ اس کے اپنے قانون کے مطابق ہو سکتا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی ضروری خریداری کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ کے لیے آزاد اور خودمختار آڈیٹرتعینات ہو سکتا ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت خزانہ آزاد ادارہ نہیں ہے۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت درست نہیں ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرونی آڈیٹرز نے کبھی بھی آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آڈٹ نہیں کیا۔ہم نیوز کے مطابق خط میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے آڈٹ کو روک رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.