Online News Portal

سیاحت کے فروغ بارےعملی اقدامات کا آغاز۔جاوید اختر محمود

0 192

ملتان(عشیق یاسین)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں سیاحت کے فروغ بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا، ڈویژنل انتظامیہ ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے بارے متحرک ہوگئی۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے دمدمہ،سٹیڈیم، فوڈ سٹریٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے دمدمہ کے ٹاپ فلور پر فیملی ریسٹورنٹ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اس بارے فوری اشتہار دے۔دمدمہ کی تزین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحال کر دی گئی ہے،اس جیسا خوبصورت مقام پورے ڈویڑن میں کوئی نہیں ہے۔اس مقام کو عوام کی تفریح کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اولیاءکرام کے مزارات ملتان کی شان اور خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاءکرام کے در پر آتے ہیں۔صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔ اس لئے اس پورے مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے محکمہ سپورٹس کو سٹیڈیم میں 15 اکتوبر تک فیملی واک ٹریک بنانے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن بھی گراونڈ کی بحالی کیلئے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ سٹیڈیم میں خواتین کیلئے الگ واک ٹائمنگ مقرر کی جائیں اور دوسری سرگرمیوں کیلئے الگ وقت مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گراونڈ کو نوجوانوں کی سپورٹس سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جائے۔نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گراو¿نڈ آباد کرنے اشد ضروری ہیں۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے فوڈ سٹریٹ کی بحالی بارے کاپوریشن، پی ایچ اے کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاءکرام کی دھرتی پر شہریوں کو تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ روائیتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہونے بارے انتظامات کئے جارہے ہیں۔جلد ہی اہل ملتان کو خوبصورت تفریحی مقامات کا تحفہ دینگے۔ اس موقع پر چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید ڈایر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.