Online News Portal

خانیوال: اساتذہ طلبہ کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔آغا ظہیر عباس شیرازی

0 175

خانیوال(ابوبکر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رمضان راشد سمیت محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سکولوں میں اساتذہ اور طلباءکی حاضریوں،محکمہ تعلیم کے افسران کے انسپکشن کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں میں اساتذہ،سٹاف اور سکولوں کے بچوں کو کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولوں میں صفائی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.