گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال میں داخلوں کا آغاز
خانیوال(صدام حسین ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای روزگار پروگرام کے تحت گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال میں داخلوں کا آغاز ہو گیا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر میں بے روزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا اس سلسلہ میں جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوان فری لانسنگ کے ذریعے روزگار کے حصول کے لیے مفت تربیت حاصل کر سکتے ہیں مفت آن لائن درخواست دینے کے لیےwww.erozgar.pitb.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے نوجوانوں کے لیے اہلیت کا معیار تعلیم کم از کم 16سال،پنجاب کا ڈومیسائل،موثر شناختی کارڈ کا حامل اور 35 سال عمر ہونا ضروری ہے