Online News Portal

پی ایچ اے ملتان کی شجرکاری مہم قابل تعریف ہے۔ ایم این اے زین قریشی

0 160

ملتان (خالد شہزاد ) ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان کی شجرکاری مہم قابل تعریف ہے. شہر میں سایہ دار درختوں کی شجرکاری سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی. قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا اہم تاریخی مقام ہے. یہاں درخت لگا کر انتہائی مسر ت ہوئی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پلکن کے درخت کی شجر کاری کے موقع پر کیا. اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے.انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم جوش وخروش سے جاری ہے. ملتان میں سایہ دار درختوں کی شجرکاری خوش آئند ہے. اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان میں بڑی تعداد میں سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے. واٹر ورکس روڈ ,ہائ کورٹ روڈ,ناردرن بائی پاس اور سہو چوک ان میں قابل ذکر ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ شہر کی اہم گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجرکاری کو یقینی بنا رہے ہیں. مستقبل میں بھی بھر پو ر شجر کاری جاری رکھیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.