Online News Portal

این اے 249 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے عملے کو ہدایات جاری کردیں

0 59

کراچی (عوامی درشن)این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عملے کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو موبائل فون لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ این اے 249 میں پولیس اور رینجرز اہلکار پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ ہوں گے۔پولیس، رینجرز اہلکار انتخابی سامان کی وصولی، انتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ساتھ رہیں گے، 276 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور پولیس کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ای سی پی کے مطابق پریزائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور ان ہی موجودگی میں آر او کو واٹس ایپ پر فارم 45 کی تصویر بھجیں گے۔ انٹرنیٹ نا ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر فوراً آر او کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی کاپی دے گا، ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکیشن کی تفصیلات کا جائزہ لے گا۔ریٹرنگ افسر فارنزک تفصیلات کو اپنے آفس میں کمپیوٹر پر منتقل کرے گا، پولنگ ایجنٹس پریزائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نا چھوڑیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.