Online News Portal

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ، تعداد 64ہو گئی

0 61

پشاور (عوامی درشن ) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہا رگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 64ہو گئی ہے ۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نجی ہسپتال میں سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد علی میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج دم توڑ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں نو ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔ 379 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ 685 ہیلتھ ورکرز کو دوری خوراک لگائی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.