Online News Portal

وزیر تعلیم پنجاب کا 25اضلاع میں سرکاری و نجی سکول غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا اعلان

0 46

لاہور ( عوامی درشن) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 25 اضلاع میں سرکاری و نجی سکول غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مراد راس نے کہا کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، ان اضلاع میں نویں سے بارہویں کلاسز کے طلبہ ہفتے میں دو دن بھی اسکول نہیں آئیں گے ۔فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔ان اضلاع میں لاہور ،سیالکوٹ ،راولپنڈی ، ملتان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، بہاولپور ، بھکر ، چکوال ،ڈیرہ غازی خان ، حافظ آباد ، جھنگ ، قصور، خانیوال، خوشاب ، لودھراں ، منڈی بہاءالدین ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، سرگودھا، شیخو پورہ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.