Online News Portal

مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چوہدری احسان الحق باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات

0 57

لندن / دبئی (عوامی درشن) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور گلف ریجن کے صدر احسان الحق باجوہ کی جانب سے میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری پر میاں نواز شریف سے ملاقات اور مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کو گلدستے پیش کیےگئے ۔احسان الحق باجوہ نے ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر بھی خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن پاکستان کی آئندہ آنے والی سیاسی تبدیلی کا پیش خیمه ہے ، ڈسکہ میں جہاں ایک طرف حکومت اپنی پوری قوت اور مشینری کے ساتھ رات دن ایک کئے ہوئے تھی اور دوسری جانب میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ تھا جس پر پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصار ہے ۔احسان الحق باجوہ نے نواز شریف کے بیانیئے کو پاکستان کے تمام مسائل کا حل قرار دیا ، اپنے حلقے بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور حلقے کے مسائل سمیت دیگر قومی امور اور پاکستان کے معروضی سیاسی حالات نیز پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔اس موقع پر احسان الحق باجوہ کے ساتھ لندن میں مقیم ممتاز پاکستانی چوہدری عبداللہ بھی ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.