Online News Portal

بیگم کی ایک حرکت جس نے جنوبی کوریا میں بیلجیم کے سفیر کومعافی مانگنے پر مجبور کردیا

0 52

سیئول(عوامی درشن) جنوبی کوریا میں بیلجیم کے سفیر نے اپنی بیوی کے سٹور کی ملازمہ کے ساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگ لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیلیم کے سفیر پیٹر لیسکویئر کی اہلیہ ژیانگ ژیوچیو ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کے لیے گئیں جہاں ایک سٹور کی ملازمہ کے ساتھ ان کی لڑائی ہو گئی اور انہوں نے ملازمہ کو تھپڑ جڑ دیئے۔ سفیر کی اہلیہ نے کچھ ملبوسات لیے اور ٹرائی روم میں جا کر پہن کر دیکھے۔ ژیانگ واپس نکلی اور سٹور سے جانے لگی تو ملازمہ کو شک گزرا کہ ژیانگ کچھ چیزیں چوری کرکے لیجا رہی ہے۔ اس پر ملازمہ نے ژیانگ کو تلاشی دینے کو کہا۔ جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور ملازمہ کے ساتھ لڑائی شروع کر دی۔ جھگڑا بڑھنے پر ژیانگ نے ملازمہ کو تھپڑ رسید کر دیئے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بیلجیم کے سفیر کو عالمی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی طرف سے اس واقعے پر معافی مانگ لی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.