Online News Portal

میرا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے،بابرا عظم

0 69

جوہانسبرگ(عوامی درشن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ میرا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے۔کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے، مقام کے حصول کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں پہلی پوزیشن پر آنے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنا میرا آئندہ ہدف ہو گا، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوںاوراور یکسوئی کا مظاہرہ کروں۔ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، گیند کو لیٹ کر کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھاہے۔ یہاں تک پہنچنے پر میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.