Online News Portal

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی پر شفقت محمود نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

0 70

جوہانسبرگ (عوامی درشن )پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغازکر دیاہے جس پر وفاقی وزراءبھی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی ٹیم کو کامیابی کی مبارک باد پیش کی اور اب وزیر تعلیم شفقت محمود بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ شفقت محمود کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” ایک اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملالیکن قومی ٹیم کو بہترین کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.