Online News Portal

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کراچی میں طلب، کن اہم امور پر گفتگو ہو گی ؟ تفصیلات آ گئیں

0 71

کراچی(عوامی درشن)پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے 11بجے کراچی ہیڈ آفس میں طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب، اجلاس چھ اپریل منگل کے روزصبح ساڑھے 11 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق نئے جہازوں کی خریداری کا معاملہ اجلاس میں زیر غور ہوگا۔ پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم وی ایس ایس سے متعلق بورڈ کو آگاہی دی جائے گی۔پی آئی اے میں ہونے والے اصلاحات اور مالی معاملات بھی بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.