Online News Portal

شعیب اختر کا امریکہ کی 133 سالہ پرانی تصویر پر ایسا تبصرہ کہ جان کر آپ بھی کھلھلا اٹھیں

0 98

راولپنڈی(عوامی درشن )سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اپنی بے ساختہ باتوں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔کلاسک پکچر نامی ایک اکاؤنٹ سے امریکی شہر کی 1887 کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک کھمبے اور بے تحاشا ٹیلی فونک تاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب اختر نے اس ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ اتنی تو مل جاتی ہیں ہمارے یہاں ابھی بھی‘ ۔شعیب اختر کے بے ساختہ جملے کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.