Online News Portal

ایف بی آر نے فاٹا اور پاٹا میں صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا

0 72

کراچی: (عوامی درشن) ایف بی آر نے فاٹا اور پاٹا میں صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔فاٹا اور پاٹا میں صنعتی پیداوار اور روز گار میں اضافے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ، صنعتکار اب ڈیوٹی فری خام مال کی درآمدات کر سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا سرکلر بھی جاری کردیا مگر اس عمل کو شفاف رکھنے کے لئے ایف بی آر نے چند ہدایات بھی جاری کی ہیں۔صنعتکاروں کو خام مال کی درآمدات سے پہلے ایف بی آر کو ایک پوسٹ ڈیٹ چیک جمع کرانا ہوگا۔ خام مال استعمال ہونے کے شواہد جمع کرنے کی صورت میں چیک واپس کردیا جائے گا۔صںعتکار درآمد شدہ خام کے استعمال، اس سے ہونے والی پیداوار اور ماہانہ پیداوار میں اضافے کا سرٹیفیکٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.