Online News Portal

سینیٹر شیر ی رحمان کی چیئرمین ایچ ای سی کوعہدے سے ہٹانے کی مذمت

0 78

اسلام آباد(عوامی درشن) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیر ی رحما ن نے چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کو عہدے سے ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ایماپر کام نہ کرنے کی وجہ سے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیر ی رحمان نے کہا کہ ایچ ای سی کے قوانین میں ترمیم وزیر اعظم کی منظوری کی منتظر ہے،ترمیم سے چیئرمین کے عہدے کی مدت میں دو سال کمی کردی جائے گی جو کہ ہائیر ایجوکیشن کی خودمختاری ختم کرنے کی کوشش ہے۔تعلیم کو ایڈ ہاک بنیاد پر چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہر شعبے کو تباہ کرنے کے بعداب اعلیٰ تعلیمی نظام کو بھی آرڈینس کی نظرکرکے تبا ہ کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.