Online News Portal

’O لیول اور Aلیول ‘ کے امتحانات کب ہونگے؟ شفقت محمود نے بتادیا

0 72

اسلام آباد(عوامی درشن )وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد جبکہ اے لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کیمبرح حکام سے بات چیت کے بعد وہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد لینے پر راضی ہوگئے ہیں جبکہ’ اے ‘ اور ’ایز‘ لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔انہوں نے طلبہ کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.