Online News Portal

ہم سکولز بند نہیں کریں گے ،تادیبی کارروائیاں بند کی جائیں ورنہ لانگ مارچ ہوگا،پرائیوٹ سکولز فیڈریشن

0 74

لاہور(عوامی در شن) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی او سی) کے آ ج کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے پر آل پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صد ر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ ہم سکولز بند نہیں کریںگے ،تادیبی کارروائیاں بند کی جائیں ورنہ لانگ مارچ ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاشف مرزا نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے ، ڈبل شفٹ میں50فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس کا عمل جاری رہے گا، حکومت طلبا ،اساتذہ وسٹاف کی ویکسی نیشن کرنے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کرے۔حکومتی و سیاسی اجتماعات کورونا پھیلاﺅں کی اصل وجہ ہیں انہیں فوری طور پربند کیا جانا چاہئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.