Online News Portal

شیخوپورہ روڈ کی تکمیل سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں تیزہوں گی : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

0 81

لاہور(عوامی درشن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ روڈ کی تکمیل سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں تیزہوں گی۔نجی ٹی ویکے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ہیلی کاپٹر شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کے قریب اتروا کر روڈ کا معائنہ کیا اور سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کے مکمل ہونے سے عوام کو آمد ورفت کی سہولتیں ملیں گی، آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا اسی طرح سرپرائز وزٹ کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.