Online News Portal

بارشوں نے پشاور بی آر ٹی بس سروس ہی عارضی طور پر بند کروا دی ، سٹیشنوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی

0 70

پشاور(عوامی درشن )پشاور بی آرٹی کی بسیں خراب ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر تو سامنے آتی رہیں لیکن اب اس کے سٹیشنوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی ہیں اور کئی مقامات پر بارش کا پانی ٹھہر جانے سے بس سروس عارضی طور پر معطل بھی کی گئی ۔ٹرانس پشاور ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس منصوبے میں تعمیرات کے تمام تر کاموں کا ذمہ دارپشاور ترقیاتی ادارہ ہے، بس اسٹیشن کی چھت سے پانی ٹپکنے کی ذمہ داری پشاور ترقیاتی ادارے کی ہے، بی آر ٹی بس سروس کے آپریشنل امورکی ذمہ داری ٹرانس پشاور کی ہے، بی آر ٹی سے منسلک انڈرپاسزمیں بارشی پانی کی لیکج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فیڈر روٹ 3، 5،6 اور 7 عارضی طور پرمعطل ہیں، بارش کے پانی کے نکاس کے فوری بعد فیڈر روٹ سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا، بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.