Online News Portal

افسوسناک انکشاف !بحرین سے آنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے ایف آئی اےافسر کو سزا دیدی گئی ، نمبر مانگتے ہوئے کیا کہا ؟

0 80

کراچی (عوامی درشن )جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بحرین سے آنے والی لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے والے ایف آئی اے فسر کو معطل کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسر کو معطل کر کے زون رپورٹ کر دیا گیاہے ، ایف آئی اے افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔بحرین سے پاکستان آنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ ہراسگی کا واقعہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا ، لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسر نے نمبر مانگا اور میٹھائی طلب کی تھی ۔ وہاں موجود لوگوں نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے افسر کی ویڈیو بنا لی ، ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی جواب نہ دے سکا۔ ایف آئی اے افسر کا کہناتھا کہ لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنے کیلئے مانگا جبکہ مٹھائی مانگی تھی لیکن مذاق میں مانگی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.