Online News Portal

حکومت پاکستان کادارہ نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن (این پی او)کاروباری سیکٹرکو سٹاف کی کیسپٹی بلڈنگ یونٹس کی اپ گریڈیش

0 245

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کادارہ نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن (این پی او)کاروباری سیکٹرکو سٹاف کی کیسپٹی بلڈنگ یونٹس کی اپ گریڈیشن یاماہرانہ مشاورت کے لئے ہرسیکٹرکواس کامطلوبہ ایکسپرٹ صرف 50ڈالرکے عوض پندرہ دنوں کے لئے مہیاکیاجاسکتاہے۔ایوان تجارت صنعت ملتان کے ساتھ ملاقات کے موقع پرایگزیکٹوآفیسراین پی اومحمد عالمگیر چوہدری نے کہاکہ بزنس کمیونٹی این پی اوسے بے تحاشہ فائدے حاصل کرسکتی ہے جب تک ہم اپنے اداروں کی افادیت نہیں بڑھاتے ان ان پٹس کی لاگت کم نہیںکرتے تب تک عالمی منڈیوں میں مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایشین پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن (اے پی ا)جوایشیاءمیں 21ممالک میں موجود نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن (این پی او)کوسپروائزکرتاہے اوراس کاٹوکیو میں ہیڈآفس ہے کی طرف سے ہرسال جنوری اورجون میں ممبرممالک کوسٹاف وٹریننگ،ایکسپرٹ مہیاکرنے،ٹریننگ ورکشاپس،سیمینارزاوردیگرفنی ریسرچ وتربیت کے سٹڈی پروگرامزمیں شرکت کے لئے تفصیلات بھجوائی جاتی ہیں جوہم تمام سیکٹرزکوبھجواتے ہیں۔صنعتی وتجارتی سیکٹرزاپنی ضروریات کے مطابق جودرکارہوہمیں آگاہ کریں این پی اومددفراہم کرے گی۔ہرسال کم ازکم60سے 70فیلڈزمیں تعلیم وتربیت کے لئے آفربھیجی جاتی ہیں۔عالمگیر چوہدری نے کہاکہ اے پی اونے ہمارے ادارے کے سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے بھی 20ہزارڈالرکی منطوری دی ہے۔اس کے علاوہ ہم انرجی آڈٹ بھی کررہے ہیں جس کے تحت انڈسٹری اپنے کاروباری اخراجات میں لاکھوں روپے کی بچت کرسکتی ہے۔ہمارے احداف ایگری کلچرانڈسٹری اورمنیجمنٹ ہے اورہم اس پربھی زیادہ فوکس کررہے ہیں۔اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرخواجہ صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب کے ٹیکسٹائل اوردیگرصنعتی اداروں کے انرجی آڈٹ کے لئے ڈسکاﺅنٹ ریٹ متعارف کرایاجائے اوراس خطہ کے ایس ایم ایز سیکٹرکی ترقی کے لئے این پی اوخصوصی پیکج دے۔این پی اوکے زیرانتظام ہونے والے ٹریننگ پروگرام میں ملتان چیمبرکونمائندگی دی جائے اوران ٹریننگ پروگرامزمیںجدید کورسرزمتعارف کرائے جائیں۔نائب صدر میاں شفیع انیس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹرروزگاراپنے اورزرمبادلہ کمانے والابڑاسیکٹرہے اس کاانرجی آڈٹ کرکے ہم کاروباری سیکٹرکوکروڑوں فائدہ پہنچاسکتے ہیں اس کے لئے آگاہی سیمیناربھی منعقدکئے جائیںبعدازاں این پی اواورایوان تجارت وصنعت ملتان کے درمیان باہمی تعاون کے ایم اویوپردستخط کئے گئے

ملتان ۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سی ای او نیشنل پراڈکٹوٹی آرگنائزیشن عالمگیر چوہدری مجلس عاملہ کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین ،نائب صدر میاں شفیع انیس ہمراہ بیٹھے ہیں دوسری جانب ایم او یو دستخط کرنے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے خواجہ محمد یوسف ،خواجہ محمد عثمان ،میاں فضل الہی شیخ ،ندیم احمد شیخ ،علی احسن ،شیخ فہیم ستار ،فیصل سعید ،اظہر بلوچ دیگر موجو دہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.