Online News Portal

آذر بائیجان کی فوج اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

0 243

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستوں کی سرحدی علاقوں میں موجودگی کا الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 اکتوبر کو آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایک روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج پر قرہ باخ تنازعے میں آذر بائیجان کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان اس بے بنیاد الزام کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آذر بائیجان کے وزیر اعظم الہام علیوف بھی اس کی تردید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ آذر بائیجان کی فوج اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور اسے کسی غیر ملکی فوج کی مدد کرنے کی ضروری نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.