Online News Portal

نعتیہ محافل عشق نبی کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروفیسر فدا ملتانی

0 275

ملتان (خالد شہزاد)نعتیہ محافل عشق نبی کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایسی روحانی اور نورانی محافل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جس پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے کیونکہ اس کے بغیر دنیا و آخرت میں ہرگز فلاح ممکن نہیں نئی نسل کو حضور اکرم کے احکامات سے آگاہ کرنا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور استاد الشعراء پروفیسر فدا ملتانی نے انصار ادب اور فدایان ادب کے زیر اہتمام شمع بناسپتی کے اشتراک سے منعقدہ ماہانہ محفل نعت اور نعتیہ مشاعرہ کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس روحانی محفل میں الحاج بلال سعیدی عاشق حسین قلندری ذوالفقار علی خان خلیل خان نورزی الحاج اشرف قریشی آفتاب فدا طارق سندھو سید علی شاہ نقوی اور حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

انصار ادب کے زیر اہتمام شمع بناسپتی کے اشتراک سے منعقدہ محفل نعت اور نعتیہ مشاعرہ میں محمد عمران اعظمی فدا ملتانی صابر انصاری منصور صائم حاجی احمد نواز سومرو محمد جمیل سیدی الحاج رشید احمد اقبال ہاشمی حافظ کریم احمد و دیگر شخصیات شریک ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.