Online News Portal

سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل کا ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا دورہ

0 268

رپورٹ: فرخان رفیق
ملتان:سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل کا ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا دورہ۔دورہ کے دوران ریسرچ فارمز پر کاشتہ پھلوں،سبزیوں اور یگر فصلوں کے ٹرائلز کا معائنہ کیا۔ ریسرچ فارم پر لگائی گئی کھجور کی مختلف اقسام عجوہ، امبر، خلاص، برہی وغیرہ اور ایووکیڈو کے پودوں کے کامیاب ٹرائلز کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیوکراپس کی کاشت کے فروغ سے علاقہ کے کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آسکتی ہے۔لہٰذا کھجور کی ایسی اقسام پر تحقیق کی جائے جن کی بیرون ملک مانگ زیادہ ہے تاکہ ہمارے کاشتکار ان اقسام کی کاشت سے نہ صرف اپنی مالی حالت بہتر بنا سکیں بلکہ ملکی معیشت کے استحکا م کا بھی باعث بنیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس خطہ کے حساب سے ایسے پھلوں پر تحقیق کی جائے جو اس خطہ کی آب و ہوا سے مطابقت رکھتے ہوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کھجور،زیتون اور بیری کی کاشت کے فروغ کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں تاکہ ان پھلوں اور پودوں کی کاشت سے اس علاقے کی زرعی معیشت میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے زیادہ تر لوگ زراعت کے پیشے سے وابسطہ ہیں لہٰذا ان کی مالی حالت سنوار نے کیلئے فنی رہنمائی اور جاری فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے رفتار میں مزید بہتری لانا ہوگی۔بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اپنے کیمپ آفس میں محکمہ زراعت بہاولپو ر کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اورجاری فیلڈ سرگرمیاں تیز کریں۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے کپاس کی فصل پر اثرانداز ہونے والے عوامل،پیداوار میں کمی کی وجوہات اور اسلامیہ یونیورسٹی میں نئے بیجوں کی تیاری اور تجربات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کی بہتری اور فصلات کی پیداوار میں نمایاں اضافے کیلئے سخت محنت،لگن،دیانتداری سے سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں اور اس حوالے سے ایک جامع پلان مرتب کرکے ایک ہفتے میں پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.